MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عبدالمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میںیونیورسٹی کی شکل میں بہترین تعلیمی بلڈنگ تعمیرکرایاہے،مولانا شیرانی

0 574

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(جی این ایم) جے یو آئی پاکستان کے مرکزی امیر اورسابق ایم این اے مولانا محمد خان شیرانی نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا،تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرجان محمد اوررجسٹرارگنگوزارسے ملاقات کی۔اس موقع پر جے یوآئی خیبرپختونخواہ مولاناشجاع الملک ،مولانامحمد عالم لانگو

- Advertisement -

،حاجی عبدالصادق نورزئی،مرکزی رہنما اورسابق سینیٹرڈاکٹراسماعیل بلیدی، صوبائی رہنما حاجی حبیب الرحمن بلیدی،حق دو تحریک کے رہنمامولانانصیر احمد اوردیگر انکے ہمراہ تھے۔وائس چانسلراوررجسٹرارنے مولانامحمدخان شیرانی کو تربت یونیورسٹی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا،یونیورسٹی کے قیام وکارکردگی

سے متعلق مختصربریف کیا۔اس موقع پرمولانامحمدخان شیرانی نے کہاکہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اپنے دورحکومت میں تربت میں بہترین کام کیاہے اور یونیورسٹی کی شکل میں بہترین تعلیمی بلڈنگ تعمیرکرایاہے،تربت یونیورسٹی کے یہاں ایک بہترین کردارہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،لیکن یونیورسٹی کو سیاسی جزبات سے دوررہنا چاہئے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.