MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی اور افغانی سیکورٹی فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی

1 637

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چمن(ویب ڈیسک)چمن پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے مابین باڈر پر کہی مقامات پر جھڑپیں افغانستان کی طرف کہی افراد کے جانبحق ہونے کی اطلاع تفصیلات کے مطابق چمن سرحد پر پاکستان کی جانب سے باڑ لگانے کے کام پر افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی گئی جو دن بھر وقفے وقفے سے بارڈر کے مختلف مقامات پر جاری رہی

- Advertisement -

فائرنگ کی آوازیں چمن شہر میں سنی گئی جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس پایا گیا باز مقامات پر گولیاں گاڑیوں میں بھی لگی دوسری جانب پاک افغان بارڈر پر قائم ٹیکسی سٹینڈ اور کسٹم ہاوس بھی خالی کر دیا گیا پاک افغان بارڈر پر دن بھر جھڑپوں کا سلسلہ چمن کے مغربی سرحد پر واقع کلی گوری کہول اڈہ کہول کلی باچا تک پھیل گیا تھا جھڑپ کی خبر کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کی جانب سے شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی پاکستانی فورسز کے زخمی ہونے کی خبر کی صدیق نہیں کی گئی تاہم ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکورٹی فورسز کے اعلی آفسران اور افغان طالبان کی مابین مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی تم گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.