MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈیا کی زبان بندی کے لئے آرڈیننس لایا گیا ہے،اراکین بلوچستان اسمبلی

0 354

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا، اجلاس کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے اجراءکے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی کال پر صحافیوں نے احتجاجا اسمبلی اجلاس سے واک آﺅٹ کیا ا س موقع پر پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے نے صحافیوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے

- Advertisement -

کہا ایف آئی اے کے ذریعے صحافیوں سمیت تمام طبقات کی زبان بند ی کی جارہی ہے ایف آئی اے کو پیکا آرڈیننس کے تحت اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی کو بھی شکایت پر حراست میں لے سکتے ہیں اور انہیں چھ ماہ تک ضمانت بھی نہیں مل سکتی انہوں نے کہا کہ دنیا آزادی اظہار رائے کی جانب گامزن ہے لیکن یہاں عوام کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں آئین کے آرٹیکل 8سے 28تک بنیادی حقو ق تعین کئے ہیں جن میں آزادی اظہار رائے،

آزادی صحافت بھی شامل ہیں لیکن سینیٹ کے اجلاس کے ایک دن بعد اور قومی اسمبلی کے اجلاس سے دو دن پہلے حکومت آرڈیننس لائی ہے جو کالا قانون ہے ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن گیا ہے پشتونخواءملی عوامی پارٹی صحافتی تنظیموں کے احتجاج اور موقف کی تائید کرتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.