MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آنے سے نظام عدل مزید مضبوط ہوا ہے، فروغ نسیم

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ نور مقدم قتل کیس کے فیصلے سے انصاف کی حقیقی معنوں میں جیت ہوئی ہے، اسلام آباد پولیس پروسیکیوشن سروس اور پراسیکیوٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

- Advertisement -

فروغ نسیم نے کہاکہ بہترین طریقے سے کیس کے شواہد اور دلائل پیش کیے گئے ،نور مقدم قتل کیس کو بہترین طریقے سے منتقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ فروغ نسیم نے کہاکہ نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ آنے سے نظام عدل مزید مضبوط ہوا ہے، حکومت کا مقصد قانون کی حکمرانی، عورتوں اور بچوں کے حقوق کی حفاظت ہے۔

انہوںنے کہاکہ عورتوں اور بچوں کے حقوق پامال کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے، اینٹی ریپ ایکٹ کے نفاذ سے اس قسم کے جرائم میں یقینی کمی ہوگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.