MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ازبکستان کےساتھ اپنے دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،آرمی چیف

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبک سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت سمیت دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے فروغ سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبک سفیر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.