اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تھلیسیمیا اور خون کی دیگر بیماریوںکی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرض سے بچاﺅ کےلئے احتیاط اور آگاہی ضروری ہے، ملک میں پولیو کے خلاف کامیابی سے مہم چلائی گئی، غذائی قلت کا معاملہ انتہائی اہم ہے جس پر توجہ دی جانی چاہئے۔
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی میں پاتھ ویل بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد عمر، ڈاکٹر جمال ناصر، زمرد خان، پاکستان تھیلیسمیما ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران، طبی ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ
پاکستانی انسانی ہمدردی کے جذبہ سے سرشار ہیں اور ملک میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں ہے، کورونا کے دوران سمارٹ لاک ڈاﺅن سے کامیابی حاصل کی جبکہ اس کے برعکس پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن کے خلاف ہڑتالیں ہوئیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مخلوق خدا کی مدد کرنے والوں کو اللہ عزیز رکھتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بروقت کوششوں اور علاج کے نتیجے بہت ساری بیماریاں روکی جاسکتی ہیں،