MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک میں لوڈشیڈنگ کب تک جاری رہے گی ؟ حکومت نے اعلان کردیا

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، تاہم اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ اسٹیشنز ہیں اور تمام کو بحال کر دیا گیا ہے۔خرم دستگیر نے بتایا کہ آج صبح 5 بجکر15 منٹ پر ملک میں بجلی کا نظام بحال ہوگیا، جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے چاہییں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی چلانے کے لیے 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں، اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لیے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ دن کے وقت ساڑھے11 سے 12 ہزار بجلی کی طلب ہوتی ہے، پرسوں تک سب کچھ بحال ہوجائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.