ورلڈکپ کے لیے پاکستان کی 15رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022کے لیے پاکستان کی 15رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔سینئر بیٹر بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوگئی،وہ ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی،ندا ڈار کو عالمی مقابلے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ کی بھی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی،کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں،
- Advertisement -
اعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان)، ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور،عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائ ، غلام فاطمہ،جویریہ خان،منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) شامل ہیں،ارم جاوید، طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔عائشہ جلیل ٹیم منیجر، ڈیوڈ ہیمپ ہیڈ کوچ،
ارشد خان اور کامران حسین اسسٹنٹ کوچ، صبور احمد بطور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے،زبیر احمد ویڈیو اینالسٹ، احسن افتخار ناگی میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ منیجراور رفعت گل فزیو تھراپسٹ کی حیثیت سے بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہوں گی۔چیف ویمن سلیکٹر اسماویہ اقبال نے اپنے معاونین سلیم جعفر اور توفیق عمرکے ہمراہ 19 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم میں قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دی۔