بلوچستان ہائیکورٹ میں حب ندی پل کیس کی سماعت، متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی گئی
حب (مسائل نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان میں حب ندی پر پل کی دوبارہ تعمیر بارے کیس کی آج سماعت کی جناب جسٹس عبداللہ بلوچ اور جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ پر حب ندی پل کی تعمیر میں تاخیر پر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا جنرل منیجر این ایچ اے بلوچستان اب تک کیے گئے اقدامات بارے آئندہ شنوائی پر پروگریس رپورٹ جمع کرائے عدالت عالیہ بلوچستان کا حکم عدالت عالیہ بلوچستان نے حکم دیا کہ حب ٹریفک پولیس ساکران روڈ پر ٹریفک کی بلا روک ٹوک آمدورفت کے لیے اقدامات اٹھائے چیف آفیسر میونسپل حب،ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے ساکران روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں عدالت عالیہ بلوچستان نے حکم دیا ہے کہ سیکرٹری و چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو (روڈز)اگلی سماعت پر عدالت عالیہ میں پروگریس رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں۔عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حب ندی پل حالیہ مون سون کی بارشوں میں ٹوٹ کا شکار ہو گیا تھا اور تاحال اب تک نہیں بنایا جاسکا ہے حب ندی پل کے ٹوٹنے سے قومی شاہراہ کی ٹریفک کا سارا دبا ہے ٹریفک حب شہر کی جانب منتقل ہوگیا ہے ٹریفک کی غیر معمولی دبا سے نہ صرف شہر کی سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے آمدورفت کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا ہے درخواست گزار کا موقف۔
- Advertisement -
[…] نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ نے اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں شہباز گل کیخلاف درج […]