MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اسمبلی میں اکثریت کا گمان رکھنے والے اعتماد کا ووٹ لیں

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کو پنجاب اسمبلی میں اکثریت کا گمان ہے تو اعتماد کا ووٹ لیں۔گورنر پنجاب نے آئینی طریقے سے لکھا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لیں،آپ امیدوار بنیں اور اعتماد کا ووٹ لیں۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور انکی جماعت نے جمہوریت مخالف اقدامات کو ترجیح دی،اسمبلیوں اور نظام پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے۔
ق لیگ کی لیڈر شپ جس طرح کے نعرے مار رہی ہے وہ افسوسناک ہے،اگر پی ٹی آئی اور ق لیگ کے پاس اکثریت ہے تو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ ووٹنگ ہونی ہے۔چوہدری پرویز الٰہی کو ہماری طرف سے اتحاد کی دعوت دی گئی تھی،پرویز الٰہی ہم سے وعدہ توڑتے ہوئے عمران خان کے پاس چلے گئے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے تحریک چلائی اور چیئرمین پی ٹی آئی نے جمہوری عمل کو کمزور کرنے کی کوشش کی،ہمیشہ کہتے تھے وہ اسمبلیاں توڑنے اور ہم جوڑنے والے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا کیا بنا؟عمران خان کو پتہ ہے کہ ان کا اقتدار ایوان میں اکثریت کھونے سے ختم ہوا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ 100 فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل شفاف الیکشن ہیں مگر مدت پوری ہونے پر،عمران خان نے ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا۔
یہ جنگ احتساب سے بھاگنے اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے۔عمران خان کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل،عمران خان کی لوٹ مارنے ملک کا روزگار تباہ کیا۔نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے عمران خان ملک پر مسلط ہوئے تھے جو چیز اپنی نہ ہو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیا کیا بنا ہے؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پنجاب اسمبلی کے اراکین کو پیسوں کی آفرز کے دعوؤں پر حکومت کا موقف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.