MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غیر قانونی رکشوں ،جعلی پرمٹ رکھنے والوں کیخلاف مہم جاری رہے گی،سیکرٹری آر ٹی اے

1 635

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ذوہیب اللہ کبزئی اسسٹنٹ کمشنر سٹی ذوہیب الحق صدیقی ٹریفک پولیس عملہ سریاب روڈ پر غیر قانونی رکشوں اور موٹرسائکل لوڈرزکے خلاف کریک ڈاو،ن17غیر قانونی رکشے اور موٹر سائکل لوڈرز بند کئے

- Advertisement -

جبکہ 27رکشے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر چالان کر دیئے اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی قوانین کو بہتر کرنے کےلئے غیر قانونی رکشے اور موٹر سائکل لوڈرز اور جعلی پرمٹ والے رکشوں کے خلاف روازانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری رہے گی۔

اگر کوئی غیر قانونی یا دو نمبر رکشے شہر میں پکڑے جائیں تو رکشے کو بند کر کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت دےتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی رکشوں ،جعلی پرمٹ رکنھے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.