MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سلو میٹر چارجز کا خاتمہ عدالت کا عوام دوست فیصلہ ہے،محمد آصف ترین

0 600

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سلو میٹر چارجز کا خاتمہ عدالت کا عوام دوست فیصلہ ھے چند پیسوں کی خاطر عوام مخالف کیس لڑنے والے عوام دشمن ھے پاکستان تحریک انصاف سینٹرل بلوچستان کے ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کے عوام کے مقابلے میں غربت، شرح خواندگی،

- Advertisement -

بے روزگاری اور بنیادی سہولیات تک سے محروم ھیں عوام کے لئے وسائل فراہم کرنا تو دور کی بات جبرا غیر قانونی اور غیر ائینی آئینی طور سلو میٹر چارجز کی شکل میں جرمانے وغیرہ لگائے جاتے ہیں جو سراسر ظلم و ناانصافی ھے جس کے خلاف ہر فورم آواز بلند کی جائے گی سلو میٹر چارجز کے خاتمے کے حوالے سے عوامی انٹرسٹ کا کیس دائیر کرنے والے وکلاء کی ٹیم داد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بلوچستان

کے عوام کا یہ مسئلہ احکام بالا کئ سامنے بہترین انداز میں اجاگر کیا اور اسکا خاتمہ ممکن بنایا ھے جس پر اھلیان بلو چستان ان پر فخر کرتے ہیں اس کے برعکس وہ نام نہاد بلوچستان کے وکیل جنہوں نے چند پیسوں کی خاطر سوئی گیس کے ظلم و ستم کے حق میں عدالت میں دلائل دیے وہ قابل افسوس ہے امید کی جاتی ہیں کہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے حوالے ایسے ظالمانہ اقدامات کے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔محمد آصف ترین ترجمان پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.