اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،ضیاءلانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ ضلع قلات کے عوام کو درپیش گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام آباد روانہ ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو کسی بھی قسم کے مسائل کے حل کے لیےتمام دستیاب وسائل بروے کار لائینگے۔
- Advertisement -
اسلام آباد میں گیس اور واپڈا کے اعلی حکام کو عوام کے ان مسائل سے تفصیلا آگاہ کیا جاےگا اور اسکے حل کے لیےجامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے کے لئے بات کریں گے۔ صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیااللہ لانگو نے کہا کہ ضلع قلات کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی معاشی و سماجی خوشحالی ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہیں عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
اپنے حلقے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے صوبائی مشیر نے کہا کہ سردی میں اضافہ کے باعث گیس پریشر میں کمی باعث تشویش ہے صوبائی سطح پر یہ مسلہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور اسلام آباد میں بھی اعلی سطحی ملاقاتوں میں اس مسلے کے حل کے لیے بات کی جاے گی۔