MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا،خوشدل شاہ

3 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھا گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں خوشدل شاہ نے قطر کی حکومت اور امیر قطر شیخ تمیم بن حامد کو

- Advertisement -

شاندار افتتاحی تقریب پر مبارک باد دی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ ماشا اللہ تقریب میں ہماری اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا، دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں قرآن پاک کی تلاوت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت افتتاحی تقریبات دیکھی ہیں لیکن جس شاندار انداز میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز)فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودیہ کی کامیابی نے عرب دنیاکو […]

  2. […] (مسائل نیوز)قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران جہاں اسٹیڈیم اور اردگرد میں الکوحل سے بنی […]

  3. […] (مسائل نیوز)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے دلچسپ اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.