MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، بجلی فی یونٹ 9روپے 90 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے ) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی  فی یونٹ  9 روپے 90 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے  نیپرا سے  جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے  سی پی پی اے کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آج کے الیکٹرک کی جانب سے بھی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی  فی یونٹ 11 روپے  38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) مہنگی بجلی کے جھٹکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے،نیپرا نے جون کیلئے بجلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.