MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے، صادق سنجرانی

1 268

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہے۔دہشت گرد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سے ملک دشمن قوتیں خائف ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ملک میں امن قائم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے شہدا ء کے درجات بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔

دریں اثناءچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صوبہ بلوچستان کے علاقے سبی میں جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور جعفر ایکسپریس کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) صادق آباد حادثے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے،22لاشیں نکالی گئی ہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.