MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مستونگ: اغواء ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد

0 105

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ(مسائل نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لاپتہ ہونے والے ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، نامعلوم افراد نے مغوی ڈی ایس پی کو قتل کر دیا ہے۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق، مقتول ڈی ایس پی یوسف ریکی نوشکی پولیس تھانے میں تعینات تھے اور نوشکی سے کوئٹہ جا رہے تھے جب انہیں کردگاپ کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول پولیس آفیسر کی لاش آج (جمعرات، 23 اکتوبر 2025) کردگاپ کے علاقے گرگینہ کلی شربت خان سے ملی ہے۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.