MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناء اللہ سےڈر لگتا ہے، فواد چوہدری کا اعتراف

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے ڈرلگتاہے ‘رانا ثناء اللہ کا ورانٹ گرفتاری پڑا ہے اس پرشورکیوں نہیں؟ عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ فوری ختم کیے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے ‘ہم اپنے قائد کووزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے حوالے نہیں کریں گے، عمران خان ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ سی سی پی او اسلام آباد اپنی شیلنگ سے بے ہوش ہوگیا‘ پاکستان بڑے بحران کا شکار ہے۔انتظامیہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ‘زمان پارک میں ہرجگہ آنسوگیس کی بوہے‘گھروں میں موجود بچوں کی طبیعتیں بگڑ گئیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کو جیل نہیں رانا ثناءاللہ سے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.