MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے

0 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلبرن(مسائل نیوز) قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر بابر اعظم کا ردعمل۔میلبرن میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا تھا پر میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔
میلبرن میں بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا تھا پر میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے، مڈل میں ہمیں وکٹیں چاہیے تھیں، شان مسعود نے اچھا کھیلا اور میچ کے آخر تک وکٹ پر رہے، افتخار نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین ہم سے اسی طرح کی کرکٹ کی توقع کر رہے تھے، ویرات کوہلی نے پریشر کو کافی اچھا ہینڈل کیا، ویرات کوہلی کی اننگز نے کافی فرق ڈالا، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین بولر پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی بولنگ کی، ایک نو بال اور وائیڈ ہوگیا، شاہین انجری کے بعد آیا ہے اس کو تھوڑا وقت دیں، انڈیا نے کافی کیلکولیٹیڈ کرکٹ کھیلی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.