وزارت اقتصادی امور کی جانب سے اعداد و شمار جاری
Vاسلام آباد (مسائل نیوز) رواں مالی سال جولائی سے ستمبر 2 ارب 23 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری تفصیلات کے مطابق کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت جولائی سے ستمبر 68 کروڑ 23 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ۔دوطرفہ معاہدوں کے تحت جولائی سے ستمبر 38 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کیا گیا۔
پہلی سہہ ماہی کے دوران آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا، اے ڈی بی سے 11 کروڑ ڈالر، آئی ڈی اے سے 41 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔
- Advertisement -
اسلامک ڈویلپمینٹ بینک سے 1 کروڑ 15 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، وزارت اقتصادی امور کے مطابق سعودی عرب سے آئل فیسلیٹی کی مد میں 30 کروڑ ڈالر ملے۔چین سے 5 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، فرانس سے 44 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی طور پر 2 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی گرانٹس بھی ملیں۔