MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لیں، ذرائع وزارت خزانہ

1 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے (عالمی مالیاتی ادارے) آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں، قرض پروگرام بحالی کیلئے پاکستان کو نئی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ قرض پروگرام کی بحالی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف بورڈ کرے گا، پاکستان ٹیکس محاصل بڑھانے کے اقدامات کرے گا۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجکاری پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا جبکہ پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو معاشی اہداف پر نظرثانی کی تجویزدے دی، شرح سود بڑھانے اور ڈالر کا مارکیٹ ریٹ مقرر کرنے کی شرط عائد کی گئی۔

آئی ایم ایف، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری میں پیشرفت کا خواہاں

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے پلان کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.