MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا مہنگا تو کیا، ہمارے پاس آئیںچین کی نوجوانوں کو “کے”ویزا آفر

0 65

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(مسائل نیوز)چین نے نوجوان ماہرین کے لیے “کے” ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے “کے” ویزا متعارف کرایا ہے۔ جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو گا۔ جس کے تحت اہل امیدوار کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت آسانی سے ملے گی۔

چینی “کے” ویزا ہولڈرز تعلیم، ثقافت، سائنس و ٹیکنالوجی اور کارباری تحقیق میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ جبکہ اس کے لیے کسی ملکی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر نافذ ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق امریکہ میں ایچ ون بی درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس کے بعد یہ ویزا جنوبی ایشیا سمیت عالمی ٹیلنٹ کے لیے پرکشش متبادل بن سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.