MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف انضباطی کارروائی سے روک دیا

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔

- Advertisement -

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا، البتہ الیکشن ٹریبونل بن جائے تو پھر وہاں جا سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں۔

جسٹس سید ارشد علی نے الیکشن کمیشن وکیل سے استفسار کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کیسے ان کے خلاف انکوائری کر سکتا ہے؟ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے کہ کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی کرسکتے ہیں، اس میں وقت کی پابندی نہیں ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.