MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے ،ہم نے ہمیشہ اپنے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کو اولیت دی ہے،سرداریار محمد رند

1 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر(مسائل نیوز)سینئر سیاستدان رند قبائل کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا کہ مون سون کے نتیجے میں آنے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے پورے ضلع کچھی کو ہر لحاظ سے شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں پورا انفرااسٹرکچر تباہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھاڈر میں سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے دہی علاقوں خانواہ پیر دوپاسی اورنغاری چاکر ماڑی میں نقصانات کا جائزہ لینے کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سردار زادہ میر بیبرگ رند اور علاقائی معتبرین وڈیرہ محمد شریف کھوسہ میر محمد بخش شاہوانی وڈیرہ علی احمد رند اور دیگر شخصیات انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے انھیں سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات اور متاثرین کی امداد اور بحالی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب میں بڑے پیمانے پر انسانی آبادیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور انکے گھر مال مویشیوں زرعی زمینوں رابط پل سڑکوں اور باندات بھی پانی کی نظر ہوئے ہیں جس سے غریب متاثرین کھلے آسمان تلے اگئے ہیں اور تپتی دھوپ میں زندگی بسر کر رہے ہیں ایسی تشویشناک صورتحال میں ہم ہر سطح پر لوگوں کی امداد اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں اور میں زاتی طور پر متاثرین کو خوراک ادویات کے علاوہ انکو سر چھپانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھوں گا جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے محدود وسائل کے اندر رہ کر کام کر رہی ہے جو کہ اتنے بڑے وسیع علاقے کے لیے انتہائی ناکافی ہے حکومت بلوچستان سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کے تحت متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مزید فنڈز اور خوارک کے علاوہ موسم کی شدت سے بچاو کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کرے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کو اولیت دی ہے اس حوالے سے میری طرف سے متاثرین کے لیے خوارک ادویات اور دیگر اشیاء کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے کیونکے یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا درینہ مضبوط رشتہ ہے ایسے نازک حالات میں میں اور میرے ساتھی ہر طرح سے انکی رہنمائی کے لئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے این ایچ اے اور صوبائی حکومت کی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ہفتوں تک بولان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند رکھنے اور مسافروں کو اذیت میں مبتلا رکھنے کے باوجود بولان ہائی وے کی عارضی بحالی ایک سوالیا نشان ہے جس کو جلد از جلد مستقبل بنیادوں پر بحال کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے ڈھاڈر کے متاثرہ علاقوں خانواہ پیر دوپاسی اورنغاری چاکر ماڑی کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لئے اپنے فنڈز سے حفاظتی بندات تعمیر کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ جلد ہی پورے حلقے کا دورہ کرونگا تاکہ نقصانات کا پورا اندازہ لگایا جاسکے انہوں نے کہاکہ ضلع کچھی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور بحالی کے کاموں میں تعاون کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)شاہوانی قبائل کا اہم اجلاس نواب ظفر اللہ شاہوانی کے سربراہی میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.