MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معاشی معاملات میں نگران حکومت کی معاونت کروں گا

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے سارے مسئلے کا حل ہے فریش مینڈیٹ ہے۔اگر آپ نے سیاسی عدم استحکام ختم کرنا ہے، تو ایک ہی حل ہے، الیکشن کروائیں۔پہلے نگران حکومت آئے گی اس میں سب مل کر حل نکالیں گے۔مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار یہ ان کا اندر کا معاملہ ہے، یہ صرف دو نہیں 13 پارٹیز ہیں، معاشی معاملات میں نگران حکومت کی معاونت کروں گا۔
قبل ازیں سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی 40 فیصد کے قریب ہے۔ یہ 12 اعشاریہ 5 فیصد مہنگائی کا الزام ہم پر لگاتے تھے،مہنگائی کے وار سے عوام کو کچل دیا گیا ہے۔
شوکت ترین نے سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ روپے کی گراوٹ کے ساتھ ہم جانتے ہیں کہ وہ معیشت کو نہیں سنبھال سکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تو ہم کب تک نئے انتخابات کا انتظار کریں گے؟ادھر تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز اسپیڈ کے دور میں مہنگائی کی تیر رفتاری جاری ہے۔ جبکہ عوام اشیا ئے خورونوش کی ہوشربا قیمتوں پر پریشان ہیں ۔ حکمران اتحاد کو بس اپنی سیاست بچانے کی فکر ہے ۔ سابق وزیر مملکت کہنا تھا کہ نالائق اعظم شہباز شریف کو بیرونی سازش کے تحت جب سے اقتدار میں لایا گیا تب سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔صرف جولائی کے مہینے میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب سمیت سفید پوش کی قوت خرید ختم ہوگئی،غریب دو وقت کی روٹی کھائے یا بجلی کابل دے۔ انکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.