ریحام خان کا (ن) لیگ کو پی ٹی آئی سے سیکھنے کا مشورہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مسلم لیگ (ن) کوپاکستان تحریک انصاف سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آنے اور اس کے بعد کارکنوں کے بنی گالہ پہنچنے کے حوا لے سے اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے، (ن) لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
[…] تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان میں لوگوں کی جانب سے خواتین کو مخاطب کر کے […]