MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری ملکی آئین اور وحدت کیلئے خطرہ ہیں،شیخ رشید

1 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے آصف زرداری پر پے در پے لفظی وار جاری ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں،وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ چوہدری شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے،جبکہ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے،لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔

- Advertisement -

ڈالر 250 کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے،جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا،جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے ۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے اکثریت حاصل کی۔ادھر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.