MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

2 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،ضلع کچہری نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن ر صفدر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرکے مقدمے پر سماعت کی۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کیپٹن (ر)محمد صفدر کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں بتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ ملنے پرعدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور کیپٹن (ر)صفدر کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ اسلامپورہ پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج رکھا ہے، پولیس نے تفتیش مکمل کرکے چالان ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیپٹن (ر)صفدر کی اہلیہ مریم نواز بھی کرونا کا شکار ہوگئی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ […]

  2. […] کی انتہا، شوہر کا دوست کیساتھ مل کر اپنی اہلیہ پر بہیمانہ تشدد، بیس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.