اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے چیف سیکرٹری اور آئی
- Advertisement -
جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے،وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔