MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رمضان المبارک کےابتدائی دوعشروں میں 42 لاکھ زائرین نے عمرہ کیا

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکہ مکرمہ(مسائل نیوز) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے ابتدائی 2عشروں کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین نے عمرہ کیا ہے۔

- Advertisement -

سعودی نشریاتی ادارے مطابق حرمین الشریفین انتظامیہ کے سربراہ کے سیکرٹری انجینئر اسامہ الحجیلی نے کہا کہ رواں سال رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین نے عمرہ کیا ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں نے عمرہ زائرین اور نمازیوں کو منظم شکل میں عمرہ کرایا اور عبادت کا موقع فراہم کرتے ہوئے طواط خانہ کعبہ،مقام ابراہیم پر طواف کی سنتوں اورصفا و مروہ کی سعی منظم شکل میں کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمازیوں کے لیے مصلے متعین ہیں جبکہ حرم شریف سے نکلنے کے لیے دروازے بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.