MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ کار نہیں بنیں گے، قدوس بزنجو

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کسی بیرونی پروپیگنڈے کے آلۂ کار نہیں بنیں گے، ملک کو اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔یومِ پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940برصغیر کی تاریخ کا عظیم دن ہے جو تمام پاکستانیوں کے لیے قابل فخر ہے، قرار دادِ پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کی بنیاد ہے۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمے داریاں ادا کرنا ہوں گی۔انہوں نے اپیل کی کہ عوام اپنی صفوں میں مکمل اتفاق و اتحاد برقرار رکھیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.