MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبے میں امن کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیں وزیراعلیٰ بلوچستان

0 531

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ دشمن ہمارے نوجوانوں کو ورغلا کر صوبے کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتا رہا۔صوبے کے وسائل کو یہاں کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لاکر احساس محرومی کا خاتمہ کریں گے۔ ملک دشمن قوتیں احساس محرومی کی آڑ میں ہمارے نوجوانوں کو شدت پسندی پر اکساتی رہی ہیںہماری ترجیح ہے کہ اپنے وسائل کو ترقی دیکر اپنے لوگوں کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیںصوبے میں امن کے قیام کیلئے سیکورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دیںہر باشعور فرد اور حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ دیرپا امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیںہماری خواہش ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستانہمارے وسائل اور نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہیں جن سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہےہم نے حال ہی میں ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے ۔معاہدے کے تحت گیم چینجز منصوبے ریکوڈک پر دوبارہ کام کا آغاز ہونے جارہا ہےاس منصوبے سے بلوچستان کی تقدیر بدل جائے گیمعاہدے میں بلوچستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایاگیا ہے۔پورے یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ بلوچستان بدامنی، غربت،پسماندگی،اور احساس محرومی کی دلدل سے نکل آئے گامیں ایکسی لینس ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد پیش کرتا ہوںہمارے لوگ بالخصوص نوجوان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیںایوارڈ دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی ہےوزیراعلیٰ نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ ۔طب تعلیم ادب کھیل موسیقی فلم و ڈرامہ سیکیورٹی سماجی خدمت سمیت دیگر شعبوں میں ایوارڈ دیۓ گیۓصوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی، کمانڈر 12کور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تقریب میں شرکت۔٭ تقریب کے دوران ملک کے معروف گلو کاروں اور فنکاروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.