MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالتوں سے رجوع کرلیا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں ۔

زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.