MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امام الحق نے کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو مبارک دی تو شعیب ملک کی اہلیہ نے آگے سے کیا جواب دیا؟ جانئے

3 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی ٹینس ثانیہ مرزا کو 20 سالہ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد پیش کی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ٹوئٹر پر امام الحق نے ثانیہ کے نام پیغام میں کہا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ ایک دور کا اختتام ہے، شاندار کیرئیر مبارک ہو بھابھی۔امام الحق نے لکھا کہ مجھے یقین ہے آپ کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔قومی کرکٹر نے ثانیہ مرزا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تاہم ثانیہ مرزا نے بھی امام الحق کے پیغام پر جواب دیا اور ٹوئٹ کی کہ شکریہ میرے بھائی۔واضح رہے کہ بھارتی سٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیرئیر شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

- Advertisement -

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے ہرا دیا۔اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیر ختم ہو گیا، 36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] ر(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی شو کا تجربہ اچھا رہا اگر اچھی آفر […]

  2. […] کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے والدین، بہن اور بیٹے کے ہمراہ ان دنوں مدینہ منورہ […]

  3. […] (مسائل نیوز)نوجوان پاکستانی کرکٹ امام الحق نے کہا ہے کہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنے بولرز کو کھیل کر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.