بارات لے کر آنے والے دولہے کے بارے میں دلہن کو ایسی بات پتاچل گئی کہ عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا
ممبئی (مسائل نیوز)بھارت میں جہیز کے معاملے پر آئے دن شادیاں ٹوٹنے کی خبریں سامنے آ تی رہتی ہیں کچھ دن قبل بھی دولہے نے پرانا جہیز دینے پر شادی سے انکار کر دیاہے اور اب دولہے کی جانب سے جہیز کے مطالبے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے دہلیز پر کھڑی بارات واپس بھیج دی ۔
- Advertisement -
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہما چل پردیش کی میونسپیلٹی ہمی پور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی گیلور سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ طے تھی لیکن جب دلہا بارات کے ہمراہ شادی کے لیے پہنچا تو اس نے اپنے سسرالیوں سے کار، نقدی رقم اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دلہن کو اس معاملے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے فوراً ہی شادی سے انکار کر دیا اور گھر آئی بارات کو واپس بھیج دیا۔لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب دلہا 19 فروری کو شادی کی رسم کے لیے ہمارے گھر آیا تو اس وقت اس کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہ کیا گیا اور جب اگلے روز ہم رسم کے لیے لڑکے کے گھر گئے تو اس وقت بھی کسی قسم کے جہیز کا کوئی مطالبہ نہ کیا گیا لیکن شادی والے روز اچانک جہیز کا مطالبہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق دلہن کے بھائی نے دولہے کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس پر معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
[…] میں دولہے والوں کی طرف سے جہیز کا مطالبہ کیے جانے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا اور بارات خالی واپس لوٹا دی۔ انڈیا […]