نوجوان لڑکی کراچی میں لڑکوں کا روپ دھار کر کیا کارروائیاں ڈال رہی تھی ؟ پکڑے جانے پر حیران کن انکشاف
کراچی (مسائل نیوز)کراچی میں لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
- Advertisement -
پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے ڈیفنس کے تھانے درخشاں کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل ملے اور ملزمہ کو اتحاد ٹاو¿ن سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا ولد عاشق حسین کے نام سے ہوئی، ملزمہ لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔
[…] نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکلیں چوری کرنے میں ملوث لڑکی کو عدالتی […]