MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہوم کنڈیشنز میں جیتنے کا ہنر بھارت سے سیکھیں‘

0 182

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت برصغیر کی تمام ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز کی شاندار کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ان ہی کے گیم میں ہرا دیا۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اچھی ٹیم کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ کنڈیشنز کو بھانپ لیتی ہے اور بھارت کے فاسٹ بولرز میں اگرچہ پیس نہ ہو لیکن انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مکمل پرفارمنس دی، نیوزی لینڈ اپنی ہی گیم میں ہار گئی کیوں کہ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ میں اعتماد نظر نہیں آیا، نہ ہی ان میں ردھم تھا۔
رمیز راجا نے کہا کہ بھارت کو بھارت میں ہرانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے جو کہ براعظم کی تمام ٹیمز حتیٰ کہ پاکستان کے لیے بھی سیکھنے والی بات ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم کے پاس بے انتہا پوٹینشل ہے تاہم جو پرفارمنس گھر (ہوم گراؤنڈ) میں دکھنی چاہیے وہ باقاعدگی سے ایسے نظر نہیں آتی جیسے بھارت میں نظر آتی ہے، بھارت کے لیے یہ پرفارمنس ورلڈکپ کے سال میں یہ ایک سنگ میل ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 108 رنز پر ہی آؤٹ کردیا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیم نے 8 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے بھی اپنے نام کرلیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز آخری میچ سے قبل 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.