MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے تماشہ بنایا ہوا ہے

0 179

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بتا سکتا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے،اسمبلیاں توڑنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،اسمبلی توڑنے کے عمل کو چیلنج کرنا چاہیے تھا یہ غیرقانونی کام ہوا۔
دو اسمبلیوں کے الیکشن اگر کروا دیئے گئے تو ملک میں خرابی ہو گی،میں بطور سیاسی رہنما کارکن الیکشن کے حق میں نہیں ہوں سب کو اپنی پڑی ہوئی ہے۔پہلے ملک کو تو بچا لیں الیکشن کروا کر دیکھا تھا کہ 1970 میں کیا ہوا؟الیکشن ہو تو شفاف ہونا چاہیے،اگر عدالت بری کرے تو یہ شور مچاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کو تماشہ بنایا ہوا ہے،کبھی استعفیٰ تو کبھی اسمبلی آنے کی بات کرتے ہیں،پی ٹی آئی والوں نے ملک کا کیاحال کردیا،سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا۔
قبل ازیں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جس دن پنجاب اور کے پی میں الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم بتائیں گے کہ قومی مفادات میں خاموشی کیوں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورت حال میں عمران خان نے پہنچایا، بتایا جائے ملکی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی؟ ڈالر کیوں نیچے کیوں نہیں آرہا؟ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی سرعام سہولت کاری کی گئی، ضمنی الیکشن میں بھی سہولت کاری سے نتائج لے رہے تھے، آج بھی عمران خان کو مقبول رکھنے کے لیے کس کی ضرورت ہے؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2011ء میں عمران نیازی کو لانچ کرکے نوازشریف کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی گئی، عمران خان کی خواہش پر 2017ء میں نوازشریف کو ہٹایا گیا اور آج پاکستان تباہی کے کنارے ہے۔
انکا کہنا تھا ککہ 2017میں پانچ کرداروں نےاس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا معیشت کا بیڑا غرق ان پانچ کرداروں نے ملک کو اخلاقی طور پر معاشی خارجی اور سیاسی طور پرجتنا نقصان پہنچایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.