MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام شہباز شریف سے یہ سوال کر سکتے ہیں مفتاح کو کیوں نکالا؟ سابق وزیر خزانہ کا پھر شکوہ

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر شکوہ کیا ہے کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف سے یہ سوال کرسکتے ہیں کہ مفتاح کو کیوں نکالا؟۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’’نیاپاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کیا اسحاق ڈار کی کارکردگی مفتاح اسماعیل سے بہتر ہے؟ سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ستمبر تک ملک کے حالات بہتر تھے اور ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں تھا، اگر اُس وقت ہی اہم فیصلے کر لیے جاتے تو بہتر تھا۔انہوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے اور امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں ہے، معیشت کی بحالی کے لیے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اس وقت برآمدات پر فوکس کرناچاہیے، حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے، بیوروکریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیوٹائزیشن کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.