MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

0 72

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔

نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز ‘‘کے مطابق محکمہ پاسپورٹس کی جانب سے درخواستوں، پرنٹنگ اور کارکردگی مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرادیا گیا۔ اب پاکستان اوردنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔

- Advertisement -

ڈی جی پاسپورٹس کی ہدایت پرہیڈ کوارٹرز میں خصوصی 24/7 مانیٹرنگ روم قائم کردیا گیا، ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہوگی۔

نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی، نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جا سکے گی۔

جدید مانیٹرنگ سسٹم سے سٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا، نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری سٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.