MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، ن لیگی رہنما گرفتار

3 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں مسلم لیگ ن کے گوجرانوالہ کے سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کو گرفتار کر لیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سوہدرہ کے رہائشی مدثر نذیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد ان کو لاہور منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مدثر نذیر کا ایک بھائی احسن پہلے ہی جے آئی ٹی کی حراست میں ہے، حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔پولیس نے کہا کہ پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس میں احسن نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوہدرہ کے رہائشی وقاص کو بھی مقدمے میں باضابطہ گرفتار کر لیا گیا، وہ مرکزی ملزم نوید کا دوست ہے، جس نے ملزم کو اسلحہ فراہم کیا تھا، دوران تفتیش وقاص کا کردار بطور سہولت کار ثابت ہوا ہے۔وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے 8 ماہ پہلے پاکستان پر وہ ظلم کیا […]

  2. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک […]

  3. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار نوید کے موبائل فون کی فارنزک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.