MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

0 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ناصر بٹ نے ہم نیوز چینل کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ کا ہتک عزت کا مقدمہ جیتا ہے، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ان کو نواز شریف سے قربت اور ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت، چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔برطانوی عدالت کے جج نے چینل کو نواز شریف اور ناصر بٹ کے خلاف برطانیہ میں بےبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا۔جج کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.