MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سکول کے احاطے کو واپس ڈی سیل کیا جائے تاکہ طالبعلموں کی تعلیمی ساکھ متاثر نہ ہو،رحیم آغا

0 302

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (جی این ایم)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین ،امردین آغا، بسم اللہ ترین ، حاجی شفیع آغا ، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی ، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے

- Advertisement -

کہ ایف ائی اے کی جانب سے سنڈیمن سکول کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جو فیصلہ کیا گیا وہ ہمارے لئے قابل قبول ہے اور جو احاطہ مندر کی حدود میں شامل ہے اسے بیشک سیل کیا جائے مگر ساتھ ہی سکول کے احاطے میں کمپیوٹر لیب کو بھی سیل کیا گیا ہے

جوکہ طالبعلموں کیلئے نقصان کا سبب ہے اور کہا ہے کہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں اور بلوچستان میں پہلے سے ہی سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار نہ ہونے کے برابر ہیں اور یہ ایک واحد سکول ہے جس میں پرائیویٹ سکولوں سے بھی بہتر تعلیم اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور یہ سب سکول کمیٹی اور مخیر حضرات کے سبب ہوا ہیں اور بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکول کے احاطے کو واپس ڈی سیل کیا جائے تاکہ طالبعلموں کی تعلیمی ساکھ متاثر نہ ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.