گیس پریشر کی کمی نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے ،پشتونخوامیپ
پشین ( ویب ڈیسک) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پشین شہر ان کے ملحقہ آبادی اور تمام علاقوں مےں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ اورپریشر مےں کمی مزید قابل برداشت نہیں بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمرز کے اٹھانے کے عوام دشمن عمل قابل مذمت ہے۔ گیس پریشر کی کمی نے ضلع پشن کے تمام عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے اگر گیس پریشر میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا تو احتجاج کومزید وسعت دی جائےگی ۔
- Advertisement -
ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان ، ضلعی معاون سےکرٹری امین اللہ بشر، علاقائی ایگزیکٹوشمس جمال ،پیر حمد اللہ، ڈاکٹر حیات خان ،حسام الدین خان اچکزئی، سلیم خان اچکزئی، عبید اللہ اور ملک جانان نے شرقی تراٹہ اور بازار کہنہ علاقائی یونٹوں کے زیر اہتمام واپڈا آفس پشین اور گیس دفتر پشین کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس سے پہلے شرقی تراٹہ اور بازار کہنہ کے علاقے سے احتجاجی ریلیاں نکال کر تمام بازار کا گشت کیا اور مذکورہ بالا محکموں کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی ۔ مقررین نے کہاکہ پشین شہر اور تراٹہ کی آبادی میں بجلی کی مسلسل لوڈشےڈنگ نے تمام عوام کو بدترین مشکلات سے دوچار کررکھا ہے اور بالخصوص خان شہید فیڈر کی آبادی میں روزانہ کی بنیاد پر طویل لوڈشےڈنگ مسلط کی گئی ہے