MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوشہرہ (مسائل نیوز)نوشہرہ میں تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں گھر کے اندر کمرے کی چھت اچانک گر گئی، حادثے کے نتیجے میں گھر کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

- Advertisement -

ریسکیو کے مطابق 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 30 سال رضوان 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔

ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.