MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوتھل چیک پوسٹ پر بچے کی ہلاکت کا واقعہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا سخت نوٹس، انکوائری کا حکم

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اوتھل میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر کئی گھنٹے تک مسافر بس کو روکے جانے کے باعث بیمار بچے کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی منتقل کیا جانے والا ایک بیمار بچہ مسافر بس میں اوتھل کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی طویل قطار میں کئی گھنٹے پھنسے رہنے کے باعث دم توڑ گیا۔ بچے کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے سے کوچ میں پھنسے ہوئے تھے اور بار بار اہلکاروں کو بتاتے رہے کہ بچہ شدید بیمار ہے، لیکن مبینہ طور پر کسی نے ایک نہ سنی۔

- Advertisement -

اس دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن کو فوری طور پر انکوائری کر کے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کے ساتھ غیر انسانی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں سے رابطے میں ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.