MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چین، ترکی اور بھارت نے سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اٹھا لیا

0 448

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ (مسائل نیوز)رواں برس ستمبر کے مہینے میں سوئٹرزلینڈ سے چین اور بھارت کے لیے سونے کی برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ترکی کے لیے بھیجی گئی کھیپ اپریل 2013 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔سوئٹرزلینڈ کے کسٹمز ریکارڈ کے مطابق مارچ میں سونے کی قیمتیں 2 ہزار ڈالر فی اونس سے 1650 ڈالر پر آگئی تھیں۔قیمتوں میں کمی کے بعد ایشیا میں سونے کی اینٹوں، سکوں اور زیورات کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ترکی میں جاری معاشی ہنگامہ خیزی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سونے کی خریداری کی جو سرمایہ محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ دنیا میں سونے کی ریفائننگ اور نقل و حمل کا مرکز ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.