MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قائمقام گورنر بلوچستان کا پشتون کلچر ڈے پر مبارکباد

3 318

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے پشتون قوم کو اپنے کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پشتون خطے کی ان قدیم اقوام میں سے ایک ہے جن کی طویل تاریخ خطے میں تہذیبی ارتقاء کا اہم حصہ ہے. پشتون کلچر کی بنیادیں اجتماعیت، امن و آشتی، بردباری اور مہمان نوازی کی شاندار اقدار میں پیوست ہیں. پشتون ثقافت اپنے اندر تخلیقی قوت رکھتی ہے. اور اپنے گردوپیش کے دیگر تمام ثقافتی اکائیوں کے ساتھ یگانگت اور یکجہتی کے اُصولوں کی بنیاد پر مسلسل ارتقاء پذیر ہے. ضروری ہے کہ پشتون کلچر کو مختلف تقریبات کے ذریعے اپنی مترقی سوچ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں. قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ جسطرح انسانی زندگی ایک زندہ ڈسپلن کا نام ہے اسی طرح ثقافت بھی ایک مخصوص جغرافیہ میں معاشرتی زندگی کی مجموعی رنگارنگی اور خوبصورتی کا نام ہے. انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی شاندار اقدار، روایات، تہذیب اور تاریخ سے ہی اپنی قومی شناخت اور تشخص کو برقرار رکھتی ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ ثقافت ایک تاریخی تسلسل ہے جسکے ذریعے ہمارا ماضی اور حال جڑا ہوا ہے جس کی بنیاد پر ہم اپنے مستقبل کا رخ متعین کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ارتقاء اور ترقی کا سفر جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے تو ماضی کی کئی چیزیں قصہ پارینہ بن جاتی ہیں. اور انسان نئے حالات، ضروریات اور تقاضوں کے مطابق اپنی شناخت کی مزید تزئين و آرائش کرتے ہیں. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر چکی ہے اور مختلف زبانوں اور تہذیبوں میں ہم آہنگی اور یکجہتی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے اور ہمیں ترقی یافتہ ممالک کے تجربوں اور تہذیبوں سے سیکھتے ہوئے بنی نوع انسان کے مشترکہ مقدر کی تعمیر کی جانب آگے بڑھنا چاہیے.#

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ھمارا صوبہ […]

  2. […] نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت لکھا پڑھا بلوچستان کے […]

  3. […] (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی دو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.