MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امن و امان کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں، سہیل الرحمن بلوچ

2 846

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اسد خان کی سربراہی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں عوامی مسائل، دفتری امور سے متعلق شکایت اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کوئٹہ، پولیس کے آفیسران، تحصیلدار و نائب تحصیلدار اور دیگر محکموں کی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، واسا، سوئی سدرن گیس، پی ایچ ای کے آفیسران بھی موجود تھے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں کے درپیش مسائل سننا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے اقدامات اٹھانے کے علاوہ عام عوام اور آفیسران کے درمیان تعلقات کو استوار کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل سے متعلق جس محکمے کے خلاف شکایت سنی جائے گی متعلقہ آفیسر اسی وقت اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرے گا

- Advertisement -

شہریوں نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کو اپنی درپیش مسائل اور مختلف شکایتوں سے آگاہ کیا جن میں خصوصاً بجلی کی لوڈشینگ ،گیس پریشر، پانی کی عدم دستیابی، غیر قانونی ٹیوب ویل، تحصیل اور رجسٹرار آفس میں درپیش مشکلات ، صحت وصفائی سے متعلق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی، پولیس تھانوں کی شکایات کے علاوہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں شنوائی نہ ہونے کے حوالے سے شکایتیں سنی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ لوگوں کو ہر سطح پر ریلیف دے کر ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں

انہوں نے ضلعی آفیسران پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ رکھ کر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں موثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وہ شہریوں کے دہلیز تک سہولیات پہنچا کے دم لیں تاہم بعض دفعہ کئی کام چاہتے ہوئے بھی انتظامیہ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں کرپاتا اس لے عوام انتظامیہ کا ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ حکومت صحت، تعلیم، سڑکوں کی بحالی، شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں تاکہ اپنے وسائل میں رہ کر عوام کی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرسکیں تاکہ شہریوں کی مشکلات اور مسائل میں کمی لائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.