MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اداروں کی بقاء میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں پوشیدہ ہے، گورنر بلوچستان

0 481

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ اداروں کی بقا ء میر ٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے میں پوشیدہ ہے. میری بھرپور کوشش ہے اور رہے گی کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور حق حقدار تک پہنچ جائے. انہوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے ہی ہم ملک وصوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں.ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پشتونخوا میپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، سید لیاقت آغا، سابق ایم این اے عبدالقہار ودان، یوسف خان کاکڑ، عیسٰی خان روشان اور علاوالدین کولک وال شامل تھے. ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، آبی ذخائر کی تعمیر ضرورت، قدرتی ماحول کا تحفظ، میڈیکل اسٹوڈنٹس کو درپیش مشکلات اور ملک دیگر صوبوں بالخصوص صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے طلباء و طالبات کی تعلیم کے مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے قبل ازیں وفد نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کو نئی ذمہ داریاں سنبھال پر مبارکباد دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.